پاکستانی گلوکار ارشد محمود کا الریاض میں پاکستانی مزدوروں کے کیمپ میں پرفارمنس

پاکستانی گلوکار ارشد محمود کا کنسرٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی بیکس کے کیمپ میں جس کا خاص انتظام سفارتخانہ پاکستان نے ہم وطنوں کی تفریح کے لئے کیا تھا جس میں قائم مقام سفیر پاکستان سردار محمد خٹک ویلفیئر کونسلر شکور شیخ سیکرٹری اول شاہد اقبال اسٹنٹ ویلفئیر اتاشی ملک منیر اعوان اور عبدالستار سمیت دیگر ماتحت عملہ موجود تھے جبکہ ملک محمود اعوان چیف میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اور راجہ یعقوب صدر یوتھ ونگ سعودی عرب مسلم لیگ ن بشمول زوہیب سہیل, روحیل اور ساحل نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ہم وطنوں کی تفریح کے لئے بھرپور انداز میں خدمات پیش کیں جبکہ موٹیویٹڈ اسپیکر تصدق گیلانی سمیت دیگر اہلیان ریاض بھی ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے یقینی طور پر نچلی سطح کے ورکرز کی دیار غیر میں تفریح کے لئے اس خوبصورت شام کا سفارتخانہ پاکستان خراج تحسین کا مستحق ہے, جبکہ بیکس کمپنی کے کیمپ باس سمیت دیگر مینجمنٹ نے خوب شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے خاص طور پر یورپین اور سعودی بشمول عرب ممالک پروگرام کے دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی.

Facebook Comments