پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید کی زیر صدارت ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس

الریاض ۔ پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر شیخ سعید کی زیر صدارت ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقعہ پر چوہدری سجاد کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین جتنی مرضی چالیں چل لیں مگر الیکشن میں ہماری جیت یقینی ہے اس کی بنیادی وجہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ہماری کارکردگی ہے، دھرنوں اور حکومت کے کاموں میں رخنہ ڈالنے کے باجود حکومتی کارکردگی متاثر کن ہے اتنی ترقی پاکستان کے کسی سیاسی دور میں نہیں ہوئی جتنی گزشتہ پانچ سالوں سے ممکن ہوئی ہے، عمران ججوی کا کہنا تھا کہ دلوں کے وزیراعظم نوازشریف نے پوری پاکستانی قوم کو ترقی کا ایسا وژن دیا ہے کہ اب ہر پاکستانی ترقی پسندانہ سوچ سے ہمکنار ہو چکا ہے اور ملک کی ترقی کا خواہشمند ہے، پاکستان کے عوام پوری طرح سمجھتے ہیں کہ ملک کو کس نے بہتر آگے بڑھایا اور کس نے عوامی فلاحی منصوبوں کو روکنے کا کام کیا ہے، چوہدری مبین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر الزامات کی سیاست ہو رہی ہے اور صرف عمران خان ہی روز نت نئے الزامات لگا دیتے ہیں جن کا نا تو سر ہوتا ہے اور نا پاوں،میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں،عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ پنجاب میں بننے والی میٹرو کے تمام پروجیکٹ میں کرپشن ہوئی ہے مگر کیا عمران خان بتا سکتے ہیں کہ آج پشاور میں میٹرو پروجیکٹ التوا کا شکار کیوں ہے اور اس کی لاگت میں روز اضافہ کیوں ہو رہا ہے،اور پورا پشاور گردو غبار کی لپیٹ میں کیوں ہے، چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا ووٹر اور پاکستانی نوجوان طبقہ ہماری جیت کے لئے کوشاں ہے مسلم لیگ نے نوجوانوں کے لئے بے شمار اقدامات کرکے اور تعلیمی میدان میں اصلاحات کرکے ان کو ریلیف دیا ہے، لیپ ٹاپ سیکم کے ذریعے لائق اور مستحق طلباء زیادہ مستفید ہوئے اور نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی سے آج وہ اپنا بہتر کاروبار کر رہے ہیں،محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ خہیبر پختون خواہ اور سندھ کے حکمران پنجاب کی سیاست میں جیتنے کی بجائے اپنے صوبوں کی فکر کریں کیونکہ کراچی میں امن ہمارے دور میں آیا ہے اور پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری کے لوگ بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کے لئے بےتاب ہیں، اور خہیبر پختون خواہ کے لوگ بھی عمران خان کی دھرنا سیاست اور الزامات سے تنگ آ چکے ہیں، مخدوم امین تاجر کا کہنا تھا کہ ہمیں ریاض میں پارٹی ارکان کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اجلاس میں وقار نسیم وامق، چوہدری اختر، فیض ابو طیب، چوہدری نصیر احمد اور دیگر نے شرکت کی،

Facebook Comments