تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کے عہدیداروں کا الدمام میں اجلاس

تحریک لبیک پاکستان کا اجلاس سعودی عرب کے شہر الدمام میں منعقد کیا گیا۔جس میں الریاض، الدمام ،الجبیل، الخبر اور دھران سے آئے ہوئے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب جناب محمد اویس قادری نے کی۔اور نظامت کے فرائض پریس اور میڈیا کے مرکزی سیکریٹری عاطف ارشد نے کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔حافظ محمد بلال،محمد شعیب عطاری اور ظفر اقبال نے حضور کی شان میں مدح سرائی کی۔تقریب سے عاطف ارشد نے خطاب کرتے ہوئے خلیفتہ المسلمین حضرت عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کتنی سادگی اور عمدگی سے چٹائی پر بیٹھ کر 36 لاکھ مربع میل پر حکومت کی ۔تقریب سے دمام کے نائب صدر محمد فاروق سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی صاحب نے تحریکی کاموں بالخصوص دھرنوں میں مسلسل ناموس رسالت کی پہریداری میں کوئی کثر نہ چھوڑی ۔انہوں نے نوجوانوں کے شانہ بشانہ انتھک جدوجہد کی اور دھرنے کو کامیاب کرا کر یہ ثابت کیا کہ ناموس رسالت کے پہریدار ہر دم چوکس ہیں۔اور کسی بھی طرح سے ناموس رسالت کی پہریداری سے غافل نہیں ہیں۔ان کی جرآت و جوانمردی اس بات کا واضح ثبوت ہے۔تقریب سے صدر محمد اویس قادری عطاری نے خطاب کرتے ہوئے دمام اور جبیل کے نو منتخب ارکان کو تقریب میں آئے ہوئے ناموس رسالت کے دیوانوں کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔انہوں نے مزید صحابہ کرام کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے منشور تحریک لبیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ۔اس مقدس فریضہ کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔تقریب کے آخر میں نو منتخب صدر جناب محمد مدثر خالق نے تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کے مرکز سے آئے ہوئے عہدیداروں کا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ناموس رسالت پر پہریداری اپنے خون کے آخری قطرہ تک دیں گے۔تقریب کا اختتام نبی اکرم پر درود و سلام سے اور پاکستان میں دین محمدی کے نفاز کی دعاوں سے کیا۔اور سعودی عرب کی سلامتی کے لیے دوعاے کی۔

Facebook Comments