پیپلزپارٹی الریاض کے صدر فیاض علی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی ورکرز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے عہدیداروں فیاض علی خان، محمد خالد رانا اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی جماعت ہے جس نے روز اول سے پاکستان کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے،گزشتہ کئی سالوں سے پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی مگر اب آئندہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ سے برسراقتدار آہیں گے، تقریب میں دیگر جماعتوں کے ارکان نے پیپلزپارٹی کے صدر فیاض علی خان کو سعودی عرب میں چالیس سال تک پیپلزپارٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان جیسے ورکر ہی اصل میں پارٹی کا سرمایہ ہیں،جو دن رات کام کرکے پارٹیوں کو مضبوط کرتے ہیں،تقریب میں فیاض علی خان کو انکی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی

Facebook Comments