ہر طرح کے حالات میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن الریاض

الریاض-مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے ایگزیکٹو ممبران کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس میں نیب کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ کیس میں نوازشریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو سزا دینے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر کا کہنا تھا کہ چھ جولائی کا دن سیاسی تاریخی کا ہی نہیں انصاف کا بھی سیاہ دن ہے کیونکہ ایون فیلڈ کیس میں جب نیب کچھ ثابت ہی نہیں کر سکی تو پھر سزاکیونکر دی گئی ہے،ایک جانب فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ کرپشن یا منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا سزا سنا کر نا صرف عدالت نے جانبداری کا ثبوت دیا ہے بلکے انصاف کا قتل بھی کیا ہے، پوری قوم کو مایوسی ہوئی ہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے پانامہ کے ایشو کو لیکر ہمارا نیب اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے انوسٹی گیشن کی جاتی رہی ہے اور دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ثبوت مل چکے ہیں مگر عدالت خود گواہی دے رہی ہے کہ ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی کے لئے راستہ صاف کرنے اور اس کو کھل کر کھیلنے کے لئے میدان صاف کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کیونکہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور نوازشریف عوامی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں بھی آباد ہیں، اس لئے سیاسی طور جتنا بھی مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کی سازش کی جاے گی پاکستان کے عوام اتنا ہی نوازشریف سے عقیدت اور پیار کو بڑھاتے جاہیں گے، نوازشریف کو مشرف دور میں بھی سزا دے کر ڈرانے اور جھکانے کی سوچ سوچی گئی تھی مگر نوازشریف نے جھکنا سیکھا ہی نہیں ہے نوازشریف عوامی امنگوں کے آگے سرنگوں ہے اس نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کی بات ہے اور پاکستان کی ترقی کو یقینی بنایا ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیگر ایگزیکٹو ممبران جن میں محمود ڈوگر، ملک محمود، راجہ یعقوب، ملک عصمت، امتیاز احمد، سردار محمد نواز، رانا شبیراحمد اور سردار شعیب کا کہنا تھا کہ چھ جولائی کا دن انصاف کے قتل کا دن ہے اس لئے اسے ہر سال یوم سیاہ کے طور پر منایا جاے گا اس کے علاوہ جس طرح الیکشن میں صرف ایک پارٹی کو فاہدہ پہنچایا جا رہا ہے اس سے الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن کو اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا اور نا ہی اسے ہارا جا سکتا ہے،پاکستانی قوم اور مسلم لیگی ورکرز اپنے قائد پر فخر کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ نوازشریف کے وژن کو آگے بڑھاہیں گے اور ان کے سپاہی رہیں گے

Facebook Comments