پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر حاجی احسان دانش کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما یوسف جٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام

الریاض-پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر حاجی احسان دانش کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما یوسف جٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام ہی نہیں سیاسی سمجھ بوجھ کے بھی مالک ہیں انہوں نے ہمیشہ پارٹی کی بہتری کے لئے کام کیا ہے اور پاکستان میں رہ کر اعلی قیادت کے ہمراہ رہ کر سیاسی جدوجہد میں بھی اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بھی شکر گزار ہوں جھنوں نے حاجی احسان دانش کو سعودی عرب کے لئے صدر منتخب کیا ہم یقین رکھتے ہیں کہ ان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے ورکرز اور تمام ریجن کی قیادت انکی سربراہی میں مزید بہتر کام کر سکیں گی، 7BF686CA-5160-40E7-BFE3-956FB4DD8236نومنتخب صدر حاجی احسان دانش کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک نظریاتی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ عوامی جماعت بھی ہے مسلم لیگ کا نظریہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر اقتصادی طور پر اتنا مظبوط بنانا ہے اور دفاعی اعتبار سے بھی ملک کو مضبوط بنانا ہے اور اس حوالے سے جب بھی نوازشریف برسراقتدار آئے انہوں نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا اور ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا،اس کے علاوہ اگر گزشتہ پانچ سال کی حکومتی کارکردگی پر نظر ڈالی جاے تو ملکی تاریخ میں اس سے بڑھ کر کبھی ترقی نہیں ہوئی، چھوٹے چھوٹے دیہاتوں سے لیکر بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ کے ایسے شاندار منصوبے بنے ہیں جن سے عام آدمی مستفید ہو رہا ہے،سی پیک جیسے بڑے منصوبے ملکی تقدیر بدلنے کے لئے بھی تیار ہو رہے ہیں بے روزگاروں کو روزگار کے بہتر مواقعے میسر آئے اور لوڈشیڈنگ جیسے عذاب سے بھی ملک کی جان چھوٹ گئی اور اگر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کی حکومت کی بات کی جاے تو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی نوازشریف کی ترقی پسندانہ سوچ کے پیش نظر آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کو رائج کر رہے ہیں جن سے کشمیری عوام بھرپور فاہدہ اٹھا رہے ہیں،حاجی احسان دانش کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ احسن طریقے سے لڑا ہے اور اقوام متحدہ کے علاوہ دیگر اہم پلیٹ فارم پر بھی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے، اور دنیا کو بتایا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکے پاکستان کی شہ رگ ہے، جس کو دنیا اب تسلیم بھی کرتی ہے، E737ECEF-2654-45A8-9649-F0EC8B86FDB4مسلم لیگ ن کے ایگزیگٹو ممبر سردار شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ بحثیت ایک سیاسی اور مسلم لیگی ورکر میں ان نادیدہ قوتوں کو جنہوں نے ہمارے قائد اور مسلم لیگ کے بیانیہ سے خائف ہو کر الیکشن کو مینوپلیٹ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں انکو اس پلیٹ فارم سے یہ پیغام پہچانا چاہتا ہوں انکا یہ غیر آئینی عمل پاکستان کو کمزور کرے گا ۔ خدانخواستہ پاکستان اس طرح کے خلفشار اور تجربات کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں ماضی کے تجربات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ھے ۔ ستر سال سے جاری اس کھیل کو بند ہونا چاہئے جس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ۔ مرضی کے رزلٹ لیے کر اسمبلی کو کنٹرول کرنے کئ خواہش کو ختم ہونا چاہئے ۔ مسلم لیگ سعودی عرب آج اس پلیٹ فارم سے یہ ان نادیدہ قوتو ں یہ پیغام دینا چاہتی ھے کہ مسلم لیگ کا ایک ایک ورکر اپنے قائد اور جماعت کے بیانیہ ۔ ووٹ اور ووٹر کو عزت دو کے ساتھ جم کر کھڑا ھی نہیں بلکہ اور اسکیلے تحریک عمل ھے ۔ آندھی ہو یا طوفان ۔بارش ہو یا دھوپ ، ووٹ کی حُرمت اور عدل کی بحالی کا جو کٹھن سفر شروع کیا ہے انشاءاللہ ہم اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے کسی بھی قسم کے اوچھے ہتکھنڈے ہماری راہ کی رکاوٹ نہیں بن سکتے اور کسی بھی قسم کی الیکشن کو مینوپلیٹ کرنے کی کوشش کو مسلم لیگ ن اپنے سیاسی قوت سے ناکام بنائےمجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف اور جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ حاجی احسان دانش جیسی شخصیت حقیقی معنوں میں اس عہدے کے قابل ہے کیونکہ وہ عرصہ دراز سے مسلم لیگ کی سیاسی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور سعودی عرب میں تمام سیاسی حلقوں میں معروف بھی ہیں،پیپلزپارٹی کے وسیم ساجد نے حاجی احسان دانش کو صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس شخص کو سعودی عرب میں قیادت دی ہے جو سبھی کے لئے غیر متنازعہ شخصیت ہے ان کی سادگی اور انکے اپنا پن کی بدولت سبھی لوگ ان کے دلدادہ ہیں، پیپلزپارٹی کے ہی قاضی اسحاق میمن اور محمد اصغر قریشی کا کہنا تھا کہ حاجی احسان دانش اپنے اندر ایک پوری تحریک ہیں انہوں نے سیاست کو نا صرف سمجھا ہے بلکے اپنے کردار کی بدولت اسے لوگوں میں بھی عام کیا ہے اور سیاسی شعور بیدار کرنے میں کردار ادا کیا ہے، تقریب میں دیگر مقررین میں انجم ندیم مغل، میاں محسن نثار، سردار نصیر، سردار عبدالرزاق، راجہ ظہیر اور رانا خادم نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں قاضی اسحاق میمن کی جانب سے یوسف جٹ اور حاجی احسان دانش کو سندھی اجرک پہنائی گئی جبکہ فیصل علوی اور تحریک لبیک پاکستان کے اویس رضا عطاری کی جانب سے کتب کے تحائف بھی دئیے گئےنظامت کے فرائض امتیاز احمد نے سرانجام دئیے۔

Facebook Comments