پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب

الریاض ۔ پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی رہنعماوں نے شرکت کی، اس موقعہ پر سنئیر رہنعما محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر ان کی نظریہ آج بھی زندہ ہے اور اس طرح بھٹو قوم کے دلوں میں اج بھی زندہ و جاوید ہے کیونکہ بھٹو ایک سوچ کا نام ہے اور یہی سوچ ہر جیالے نے اپنا رکھی ہے، اگر ہم قائد جمہوریت کی سیاسی زندگی پر ایک نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ بھٹو شہید نے اپنے مختصر دور حکومت نے ملک کے لئے وہ خدمات اور کارنامے سرانجام دئیے جو کسی اور کے بس کی بات نہیں تھی، ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو شعور دیا اور ڈرائنگ روم کی سیاست کو لوگوں کے درمیان لیکر آ گئے، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی شروعات کیں، ملک کو عبوری اور پھر متفقہ آئین دیا، شملہ سمجھوتے کے ذریعے قیدیوں کی واپسی ممکن بنائی، مزدوروں، کسان اور ہاریوں کو ان کو ناصرف حقوق فراہم کیے بلکے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر ہر اس غریب کو پیغام دیا جو ان سے محروم تھا، امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم۔ہر جمع کیا اور کہا کہ مسلمان ایک ہو جاہیں تو دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں، مگر عالمی طاقتوں نے دیکھا کہ بھٹو شہید نے بڑہ تیزی کے ساتھ 1971 کی جنگ کے بعد اپنے پاوں پر دوبارہ کھڑا کر دیا ہے اور پوری دنیا کو ساتھ ملا لیا ہے تو انہوں نے ایک سازش کے تحت اس عظیم لیڈر کو تختہ دار تک پہنچا دیا مگر افسوس کے اس سازش میں ہمارے اپنے بھی پیش پیش تھے، آج بھٹو شہید زندہ ہوتے تو یقیناََ پاکستانی قوم کی تقدیر کب کی بدل چکی ہوتی، احسن عباسی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آمریت کی بھینٹ تو چڑھ گئے مگر جمہوریت کو اپنی شہادت سے زندہ کر گئے اور بتا گئے کہ ملک کی بقا جمہوریت میں ہے کیونکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں اور وہی ملک کی تقدیر کا بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں، یونس ابوغالب کا کہنا تھا کہ اب وقت آ پہنچا ہے کہ پاکستانی قوم جمہوری طاقتوں کا ساتھ دے اور بعض ایسے عناصر جو آمریت کو دعوت دیتے ہیں ان کا راستہ روکے اور یہ تبھی ممکن ہوگا کہ عوام آگے آئے اور ملک کو درست سمت لیکر چلے، ہم ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاست کو سلام کرتے ہیں جھنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ملک میں جمہوریت کو مظبوط کیا،اجلاس میں سردار عبدالرزاق، رفیق گوہر، طارق بٹ، محمد عثمان اور دیگر نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا

Facebook Comments