پاکستان تحریک انصاف پنجاب ونگ کی جانب سےورکرز کنونشن کا انعقاد

الریاض ۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب ونگ کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقعہ پر پنجاب ونگ کے صدر رضوان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جب بھی انقلاب آیا تو وہ نوجوان نسل کی وجہ سے آئے گا اور پاکستان کی موجودہ نوجوان نسل پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر نا صرف جمع ہو چکی ہے بلکے عمران خان کے وژن کے مطابق عمل تبدیلی کے نعرے کو عملی شکل دینے کے لئے عمل پیرا بھی ہے، پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور وطن کے لئے کچھ کر گزرنے کے جذبے سے سرشار ہے، ہمیں نوجوانوں کے اسی جذبے کی اہم ضرورت تھی اور اس جذبے کو عمران خان کی صورت میں ایک ایسا لیڈر میسر آیا ہے جس نے نوجوانوں میں اقبال کے شاہین کی سی طاقت اور قائد اعظم کے زریں اصولوں کو پروان چڑھایا ہے، دوہزار اٹھارہ کا الیکشن قریب ہے اور یہ الیکشن پی ٹی آئی کا الیکشن ثابت ہوگا کیونکہ خہیبر پختون خواہ کی طرح پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز اپنے قائد کے وژن کو گھر گھر پہنچا رہے ہیں، اس موقعہ پر سنئیر رہنعما ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ جو حالات پاکستان کے آج ہیں وہ آج سے تیس سال قبل نہیں تھے، اس وقت پاکستان ہر میدان میں ترقی کر رہا تھا ہمارا ہر ادارہ مثالی تھا بلکے دوسرے ممالک ہم سے سیکھنے کے لئے آتے تھے مگر پھر ایک دور کرپشن کا شروع ہوا اور اس نے پورے معاشرے کو بھی خراب کیا اور اداروں کی تباہی کا بھی باعث بنا اور دو پارٹیوں نے حکومت کرنے کی باریاں باندھ لیں اور ملک کا بیڑہ غرق کر دہا آج ہمیں عمران کان کی شکل میں ایسا لیڈر ملا ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا باعث بن سکتا ہے، ورکرز کنونشن سے سنٹرل باڈی کے عبدالقیوم خان، دمام ریجن ظہیر خواجہ نے بھی خطاب کیا، نظامت کے فرائض گل زیب کیانی نے سر انجام دئیے،

Facebook Comments