عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

الریاض ۔ عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس میں ورکرز اور قائدین نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر اے این پی کے سنئیر رہنعما ظہور احمد خان کا کہنا تھا کہ پختون ایک عظیم روایات اور اعلی اقدار مالک قوم ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کام کیا ہے،اور اب بھی پاکستانی سیاست کے ذریعے عملی کام کر رہی ہے، ہمارے لیڈر اسفند یارولی خان نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا ہے اور ورکرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سچ کا ساتھ دیں اور پارٹی کے اندر یا باہر جہاں خرابی دیکھیں تو اس کی نشاندہی لازمی کریں، پی ٹی آئی خہیبر پختون خواہ کی حکومت کے بارے میں ظہور خان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس طرح عمران خان اور پرویز خٹک نے صوبے کے مسائل کو نظر انداز کیا ہے اس سے صوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا ہے، پشاور میٹرو کا منصوبہ جہاں لوگوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے وہیں روز اس کی لاگت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور منصوبہ ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، دوسری طرف تعلیم و صحت کے محض داعوے کیے جاتے ہیں آج بھی دیہاتی علاقوں میں سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں، دوسری طرف فاٹا کے علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے اور اس علاقے کی عوام بنیادی سہولیات سے بھی مرحوم ہیں، اور ان علاقوں میں رہنا والہ پختون پس کر رہ گیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے حکومت پاکستان کو اعلی سفارتی کوششوں کو بروکار لانا چاہئیے تاکہ دونوں برادر اسلامی ملک پہلے کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، قندوز واقعہ امریکی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کبھی امریکہ پاکستان سے جہاد کے نام پر افغانستان میں جنگ کرواتا ہے اور اب خود حافظ قرآن بچوں کی شہادت کر رہا ہے ہم امریکی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اس موقعہ پر تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ربانی خان نے قراداد پیش کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خہیبر پختون خواہ میں ضم کیا جائے، پختونوں کے خلاف سازشیں بند کی جاہیں آصف علی زرداری کہ جانب سے راو انوار کے حق کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شانگلہ کے علاقے میں بننے والے ڈیم اور اس علاقے کی معدنیات میں سے رائلٹی دی جائے، تقریب میں نعیم خان، آدم خان، شیر زمین، سجاد، زاہد شریف، انعام خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، نظامت کے فرائض عبدالسلام خان نے ادا کیے جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت تاج ولی خان نے حاصل کی۔

Facebook Comments