خیبر پختون خواں کی مشہور و معروف شخصیت محمد اللہ خان کی جانب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین کے اعزاز میں اعشا ئیہ

الریاض ۔ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہی قوم کا حقیقی لیڈر ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے اور جو عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا یے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ خیبر پختون خوان کی مشہور و معروف شخصیت محمد اللہ خان کی جانب سے دئیے گئے عشائیے پر کیا، مرزا الطاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے فیصلے کے بعد وزارت اعظمی کا منصب تو چھوڑنا پڑا مگر عوام عدالت کے اس فیصلے کو ماننے کو تیار ہی نہیں بلکے عالمی قانونی مبصرین بھی اس عدالتی فیصلے پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں، قوم کو بھی علم ہے کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس کے باعث آج نوازشریف کا بیانیہ پاکستان بھر میں مقبول ہو چکا ہے، نوازشریف کے جلسے عوام سے بھرے ہوتے ہیں اور ہر شخص مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر کھڑا ہے، مسلم لیگ کے موجودہ صدر شہباز شریف بھی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جس طرح انہوں نے پنجاب کو سنوارا ہے اسی طرح وہ پورے پاکستان کو سنواریں گے اور مسائل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے، 2018 کا الیکشن کارکردگی بنا پر لڑا جاے گا اور الحمدالله مسلم لیگ ن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے آج ملک ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، آج ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے، لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو ہا کر صعنتیں بحال کر دی گئی ہیں، اور سی پیک سے ہزاروں نئی ملازمتیں مل رہی ہیں، عشائیے کے میزبان محمد اللہ خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور ہمیں اپنے لیڈر نوازشریف پر فخر ہے کہ اس کے خلاف مشرف دور میں بھی کڑا احتساب کیا گیا مگر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نا ہوسکی اب بھی کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کرپشن کرپشن کا شور ڈالا جا رہا ہے مگر ثابت کچھ نہیں کیا جا رہا،ہمارے مخالفین جان لیں کہ ہم بیس کروڑ عوام کی امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے والے ہیں وہ اب اپنی دھرنا سیاست سمیت دفن ہو جاہیں گے،عشائیے میں مسلم لیگ ن ریاض کی مقامی قیادت بھی موجود تھی

Facebook Comments