ڈاکٹر منصور میمن کی جانب سے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے سبکدوش ہونے والے صدر اسد جیھتیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سعودی عرب کی ہر دلعزیز معروف ادبی سماجی شخصیت ڈاکٹر منصور میمن کی جانب سے انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے سبکدوش ہونے والے صدر اسد جیھتیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھی کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منصور میمن نے کہا کہ اسد جیھتیال نے جس لگن محنت اور محبت سے پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات سر انجام دی ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ سندھی قوم نے ہمیشہ پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا ہے اور محبتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے کلچرل کو ملک سے باہر بھی اجاگر کیا ہے – تقریب کے روح رواں اسد جیھتیال نے ڈاکٹر منصور میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو محبت پیار سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے ملا اس کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا میں جہاں بھی رہو گا پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرو گا انہوں نےکہا پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی بہتری اور ترقی کی ذمہ داری بھی ہم پر ہی ہے تقریب سے قاضی اسحاق میمن ؛ رشید سرکی ؛ ذیشان قاضی ؛ حبیب میمن ؛ ڈاکٹر مصطفی ؛ عبدالقادر ملاح اور دیگر نے بھی اسد جیھتیال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

Facebook Comments