معروف سماجی شخصیت تصدق گیلانی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں اعشائیہ

ریاض ۔ سعودی عرب میں معروف سماجی شخصیت تصدق گیلانی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور کیمونٹی ممبران کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فن لینڈ کے سفیر پیکا وینٹلین نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس موقعہ پر فن لینڈ کے سفیر کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی پاکستانی کیمونٹی سے ملتے ہیں تو ان کے اچھے اخلاق اور انکی اپنائیت سے متاثر ہوتا ہوں، عشائیے میں فن لینڈ اور پاکستان کے نائب سفیر سردار خان خٹک کو قرآن پاک مجید کے نسخے بھی پیش کیے گئے، جبکہ تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی نا صرف متحرک ہیں بلکے پاک سعودی تعلقات کے علاوہ دیگر دنیا کے ساتھ بھی بہتر تعلقات استوار کر رہے ہیں۔ دیگر مہمانوں میں سیف اللہ خان، ویلفیئر اتاشی محمود لطیف، برگیڈئر شاھد منظور صاحب اور عمر منظور ملک شامل تھے۔ کیمونٹی معززین میں سے چوھدری فریاد ، چوددری ڈاکٹر محمد ریاض ، چوھدری فیض ابو طیب ، عدنان بٹ ، چوھدری عبدالمجید ، چوھدری مبین ، محمود باجوہ ، ڈاکٹر منصور میمن ، ندیم بھٹی ، وقار نسیم وامق ، عامر شھزاد ، چوھدری بشیر ، پروفیسر آصف قریشی ، محمود ملک ، ڈاکٹر اسد رومی ، ملک عبدالشکور، سیف اللہ، اسلم راہی ،ریاض راٹھور ، عبدالمالک مجاھد ، فیصل علوی ، حافظ عبدالوحید ، حافظ ضیغم الااسلام ، جہانگیر خان ، ناصر آرائیں اور دیگر شامل ہیں، جبکہ صحافی برادری میں الیاس رحیم۔،عابد شعمون چاند، امتیاز احمد شامل تھے، تصدق گیلانی کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ محمود احمد باجوہ کی جانب سے فن لینڈ کے سفیر اور پاکستانی نائب سفیر کو قرآن پاک اور احادیث کے نسخے بھی پیش کیے گئے، جبکہ کہ تصدق گیلانی کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دینے پر تمام افراد نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا.

Facebook Comments