حلقات تحفیظ القرآن الامیر فیصل بن سعید الریاض کی سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب

92A2BE16-1270-4AA4-8670-1863A4B18FCCالریاض – سفارت خانہ پاکستان کے ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری موجودہ نسل کے لئے قرآن پاک کی تعلیم نہایت ضروری ہے تاکہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلیں قرآنی تعلیمات سے آراستہ ہوتی رہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقات تحفیظ القرآن الامیر فیصل بن سعید ریاض کی سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب کے دوران کیا، عبدالشکور شیخ کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں اللہ تعالی نے انسان کو زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروایا ہے، اور اج جو بچے یہاں قران پاک کو حفظ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں وہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اب ان بچوں کی بھی ذمے داری ہے کہ جس طرح انہوں نے قرآن پاک کو سیکھا ہے یہ بھی دوسروں کو قران پاک کی تعلیم دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قرآن پاک کی تعلیم سے مستفید ہو سکیں، نائب مشرف العام مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا کہ قران پاک حفظ کرنے والے بچے ایسے باغیچے ہیں جن سے مزید پھول کھیلیں گے اور قرآن کی تعلیمات ہر طرف پھیلے گی، ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی بچے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں، تقریب کی نظامت کے فرائض فیصل علوی نے سر انجام دئیے اور بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر 146 بچوں نے قرآن پاک کو حفظ کیا ہے تقریب میں بچوں کو اسناد، اعزازی شیلڈ اور ڈیجیٹل قران پاک کے تحائف دئیے گئے، جبکہ بچوں نے قران پاک کے حوالے سے کیمونٹی کی جانب سے کیے گئے سوالوں کا خوبصورتی اور احسن انداز میں جواب بھی دیا، تقریب میں 45 بچوں نے سنہری دعاہیں حفظ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق وکیل وزارت داخلہ سعودیہ ڈاکٹر عبدالرحمن المحضوب تھے،

Facebook Comments