اہالیان ریاض گروپ کے ذمہ داران کا اجلاس

شہر ریاض کی خاصیت ہے کہ یہاں پر رہنے والے پاکبان وہ چاہے ملازمت پیشہ افراد ہوں، مزدور یا بزنس مین، ساری کمیونٹی ایک دوسرے کے ساتھ خلوص اور محبت کے ساتھ رہتی ہے۔ اہالیان ریاض گروپ کی صورت میں یہاں رہنے والے پاکستانی ایک دوسرے سے مظبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اس گروپ میں مزہبی، فلاحی اور سیاسی جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جمیعت اہل حدیث، پاک سرزمین پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی، مجلس پاکستان، جمیعت علما اسلام اور نالج کور سے تعلق رکھنے والے کثیر التعداد لوگ موجود ہیں جوکہ تمام پاکستانی قومی تہوار ملکر مناتے ہیں جوکہ اسلامی بھائی چارے اور یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گزشتہ شب رانا عبدالراوف کی رہائش گاہ پر اہالیان ریاض کے سرپرست اعلی قاضی اسحاق میمن کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیاجس میں گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کو مزید افعال بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تاکہ اس پلیٹ فارم سے کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا سکے۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض اپنے مخصوص انداز میں حافظ عبدالوحید نے سرانجام دیے، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ م الریاض کے صدر خالد اکرم رانا، سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری عبدالمجید، ناظم اعلی جمیعت اہل حدیث الریاض فیصل علوی ، صدر مجلس پاکستان رانا راوف، صدر قومی وطن پارٹی سعودی عرب اقبال ودود ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن الریاض چوہدری خادم بجاڑ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب، صدر پاک سرزمین پارٹی الریاض حنیف بابر ، سینئر رہنما مسلم لیگ ن امین تاجر، سینئر رہنما مجلس پاکستان عمر فاروق اور امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا اور گروپ کو مزید فعال بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے تمام شرکا نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی پرزور مزمت کی اور کہا یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقع ہے اس میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی مطابق سزا دینی چاہیے۔آخر میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ کے سابق ٹیچر ایم ایم ملک اور دیرینہ کمیونٹی ممبر ظہیر مقبول جوکہ خدائے حقیقی سے جاملے ہیں ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Facebook Comments