خواتین کی تنظیم نیڈز اینڈ سٹائل کی جانب سے آمد رمضان کے حوالے سے معلوماتی تقریب کا اہتمام

الریاض ۔خواتین کی تنظیم نیڈز اینڈ سٹائل کی جانب سے آمد رمضان کے حوالے سے معلوماتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقعہ پر معروف مذہبی شخصیت پروفیسر میمونہ مرتضی نے رمضان المبارک کے فضائل کے بارے میں درس دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک قرآن پاک کا نزول ہے اور اس میں لیلتہ القدر جیسی عظیم رات بھی ہے، اللہ تعالی اس ماہ مبارک میں جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور مسلمانوں کو موقعہ فراہم کرتا ہے کہ وہ ماہ صیام کو اچھے انداز میں گزاریں اس کی عظمت کے مطابق روزہ کے متعلقہ احکامات کو بروکار لاہیں، روزے کی حالت میں خود کو برائیوں سے پاک رکھیں، حدیث مبارکہ میں بھی ہے کہ ” تم میں سے بہتر وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے، اس لئے روزہ کے دوران جھوٹ سے مکمل اجتناب کرنا چاہئیے اس جے علاوہ غیبت اور چغل خوری سے بھی دور رہنا چاہئیے، روزہ ایک عظیم عبادت ہے جو کہ صبر دلاتا ہے اور اللہ کی ذات پر تقوی اختیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ماہ صیام اپنے ساتھ رحمتیں اور برکتیں لیکر آتا ہے اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ماہ رمضان کی فضیلت کو سمجھیں اور اللہ کی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہوں،تصدق گیلانی نے خواتین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام بھلائی اور باہمی بھائی چارے کا عملی درس دیتا ہے اس لئے ماہ صیام میں اپنے نزدیک غریب اور مستحق افراد کو لازمی یاد رکھیں تاکہ وہ بھی رمضان کے روزے اچھے سے رکھ سکیں اور آپ اللہ کے نزدیک مزید قرب حاصل کر سکیں، نیڈز اینڈ سٹائل کی چیرپرسن ام ریاض ساجدہ چوہدری نے جہاں نظامت کے فرائض خوبصورتی سے ادا کیے وہیں پر تمام خواتین کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ اس اہم درس کی حصہ بنیں،

Facebook Comments