ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آ گئے

اسلام آباد/کراچی(صباح نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب 90کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے، مسلسل بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باعث ادائیگیوں کا توازن بگڑ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کئی ماہ سے گراوٹ کا شکار ہیں۔
سٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8کروڑ 80لاکھ ڈالر کمی سے 19ارب 90کروڑ ڈالر کی سطح پر آ چکے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 14ارب 30کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 5ارب 60کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ ایک ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 1 ارب 90کروڑ ڈالر تک گر چکے ہیں جبکہ اکتوبر 2016 سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کی کمی ہو چکی ہے۔

Facebook Comments