سعودی عرب میں پاکستانی انجنیرز کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔ کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف

ریاض ۔ سفارت خانہ پاکستان کے کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی انجنیرز کا کردار بیت نمایاں رہا ہے اور سعودی عرب کی تعمیرو ترقی میں پاکستانی انجنیئرز نے نمایاں کام کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلحکومت ریاض میں کنگ سلمان سوشل سنٹر میں منعقدہ انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے 49 ویں سمینار کے موقعہ پر کیا، محمود لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی انجنیئرز کی جانب سے جس طرح ملک کے باہر رہ کر کارہائے نمایاں سر انجام دئیے جا رہے ہیں اس سے پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے، اور جس طرح پاکستانی طلباء کو ہر سال اسکالر شپ دی جاتی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ پاکستانی طلباء کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے سے پاکستان مزید ترقی کرے گا اور اس کے طلباء میں مزید آگے بڑھنے کے مواقعے بھی پیدا ہونگے،سمینار سے کنگ سعود یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نذر ملک نے الیکٹریکل کے انسانی جسم پر اثرات کے متعلق مفصل معلومات اور ریسرچ پیش کی انھوں نے بتایا کہ ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرک اشیاء انتہائی خطرناک ہیں اگر ان کا درست استعمال نا کیا جاے تو یہ اشیاء جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، اسی طرح دور حاضر میں موبائل کا بے جا استعمال بھی انسانی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے انھوں نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گھریلو الیکٹرک اشیا کے درست استعمال نا کرنے اور کرنٹ لگنے سے 16500 سالانہ اموات ہو جاتی ہیں اور چار سو بلین رپووں کی املاک کو نقصان پہنچتا ہے، اس لئے بجلی سے چلنے والی اشیاء کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ استعمال کرنے سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، انسی ٹیوٹ آف انجنیئرز پاکستان کے چیرمین مبشر کرمانی اور جنرل سیکرٹری سید اقبال نے بتایا کہ انسٹیوٹ کی جانب سے ہر سال کی بارہ یونیورسٹیوں کے 96 طلباء کو اسکالرشپ دی جاتی ہے، ہر یونی ورسٹی کو آٹھ اسکالرشپ مہیا کی جاتی ہیں اور ہم گزشتہ 25 سالوں سے یہ اہم فرض نبھا رہے ہیں تاکہ ہمارے ایسے طلباء کو اعلی تعلیم سے ہمکنار نہیں ہو پاتے وہ بھی اچھی تعلیم حاصل کر سکیں اور انجنیئر بن کر ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کریں، تقریب کے آخر میں مختلف کمپنیوں کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ انسٹیوٹ فار انجنیئرز کی جانب سے کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی

Facebook Comments