اوپو نے ایف تھری ڈیپکا پوڈکنےسمارٹ فون کا محدود ایڈیشن متعارف کرادیا

معروف موبائل فون برانڈ کی پاکستانی صارفین کو خصوصی تحفے کیلئے بیوٹی برانڈ لوریل پیرس سے شراکت داری
معروف موبائل کیمرا برانڈ اوپو (OPPO) نے خوبرو اسٹائلش اداکارہ ڈیپکا پاڈوکون نے اوپو پاکستان کے فیس بک پیج پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اوپو ایف تھری ڈیپکا لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون کی پیشکش کا اعلان کرکے اپنے پرستاروں کو حیران کردیا۔ اوپو ایف تھری ڈیپکا لمیٹڈ ایڈیشن پری آرڈر کے لئے 11 اگست 2017 سے 19 اگست تک ملک بھر میں آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہے ۔ اس خوبصورت اور شاندار خصوصیات کے حامل ڈیوائس کی قیمت صرف 29,899 روپے ہے۔
اوپو کی برانڈ منیجر ڈیپکا پوڈکنے نے اس پیشکش پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،’اس طرح کے مواقع ہمیشہ دلچسپ اور تفریح سے بھرپور ہوتے ہیں۔ روزگولڈ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے اور جس طرح یہ فون نظر آتا ہے وہ مجھے انتہائی پسند ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے پرستار بھی اسے اسی طرح پسند کریں گے جس طرح میں پسند کرتی ہوں۔’
اس مہم کے ذریعے صارفین کی بھرپور انداز سے مزید دلچسپی لانے کے لئے کیمرا فون برانڈ اوپو نے صف اول کے بیوٹی برانڈ لوریل پیرس (L’Oreal Paris) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ وہ تمام صارفین جو اوپو ایف تھری ڈیپکا ایڈیشن خریدیں گے ، انہیں لووریل پیرس کی موائسچر میٹ لپس اسٹک ایک خوبصورت ڈبے کے ساتھ بطور تحفہ ملے گی۔ وہ صارفین جو 11 اگست سے 19 اگست 2017 تک پری آرڈر کرتے ہیں وہ 19 اگست 2017 کو پیکجز مال لاہور میں فرسٹ سیلز تقریب میں حصہ لینے کے بھی اہل ہوں گے جہاں انہیں لوریل پیرس کی جانب سے خصوصی طور پر میک اپ ملے گا۔
اس شراکت داری کے بارے میں اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے بتایا، “ایف تھری ڈیپکا ایڈیشن فون کے متعارف ہونے کے موقع پر ہم لوریل پیرس کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوش ہیں۔ آج کے دور میں ٹیکنالوجی بذات خود ایک فیشن بن گیا ہے۔ اپنے صارفین کو منفرد استعمال کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے یہ پاکستان میں پہلا موقع ہے کہ جب کسی اسمارٹ فون برانڈ نے اعلیٰ معیار کے میک اپ برانڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہیش ٹیگ کے ساتھ بیوٹی میٹ ٹیک مہم (#BeautyMeetsTech) سے موجودہ دور کی جدید خواتین کی زندگیاں مزید دلچسپ ہوجائیں گی اور وہ دلچسپ لمحات کی اپنی سیلفیز اور خوبصورت نظر آنے کے لئے گروپ سیلفیز کے ساتھ اپنے آپ کو نوجوان محسوس کریں گی ۔ ”
صارفین کی مزید دلچسپی بڑھانے کے لئے اوپو نے اعلان کیا ہے کہ تقریب میں پہنچنے والے پہلے 10 افراد کو ڈیپکا کے دستخط شدہ فوٹو فریم بھی ملیں گے ۔ یہ پوری مہم ہیش ٹیگ بیوٹی میٹس ٹیک (#BeautyMeetsTech) سے منسلک ہے۔
اس وابستگی کے بارے میں لوریل پاکستان میں کنزیومر پرڈکٹس منیجر فاروق احمد نے بتایا، ‘ہم ایف تھری موبائل کے محدود ایڈیشن کو متعارف کرانے پر اوپو کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی اب بیوٹی بزنس سے بھی آگے نکل چکی ہیں اور یہ لوریل پیرس کی وسیع اقسام کی مصنوعات کا بنیادی حصہ ہیں۔ مثال کے طور پر ہماری میک اپ جینئس ایپ خواتین کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی تصویر پر تصوراتی طور پر میک اپ اور ڈیزائن لگائیں۔ بیوٹی میٹس ٹیک (#BeautyMeetsTech) حقیقی طور پر دو برانڈز کے درمیان بہترین شراکت داری کی ترجمانی کرتا ہے جس کی بدولت موجودہ دور کی خواتین زیادہ خوبصورت، زیادہ اچھی اور ہمیشہ کنکٹیڈ رہتی ہیں۔’
اوپو کا ایف تھری ڈیپکا پوڈکنے کے محدود ایڈیشن فون روز گولڈ رنگ میں دستیاب ہیں جو فیشن ایبل اور خوبصورت رنگ میں شمار ہوتا ہے۔ اس خصوصی فون کی پشت پر ڈیپکا کے لیزر سے دستخط کے ساتھ اوپو نے انگریزی حرف ڈی (D)کو بیرونی جانب اور حرف پی (P)کو اندرونی جانب ڈیزائن کرایا ہے جس سے ڈیپکا پوڈکنے کی ترجمانی ہوتی ہے۔ یہ لوگو پولش شدہ دھات سے تیار کیا گیا ہے جس سے نہ صرف آئینہ کی جھلک نکلتی ہے بلکہ روز گولڈ رنگ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
خوبصورتی نظر آنے کے علاوہ ڈیپکا پوڈکنے لمیٹڈ ایڈیشن فون میں ایف تھری کی اوریجنل فوٹو گرافی اور شاندار سیلفی لینے کی خصوصیات موجود ہیں اور طاقتور خصوصیات کے ساتھ یہ اسمارٹ فون روانی سے استعمال کے لئے بہترین ہے۔

Facebook Comments