پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی قرارداد پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

اسلام آباد (سرزمین نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ امریکی قیادت میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا یہ قرارداد امریکا اور برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی جس کو 3 ماہ کیلئے مؤخر کر دیا گیا ، قرارداد پر تعاون کرنے والے دوستوں کے شکر گزار ہیں۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوؤرٹ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ معاملے پر ابھی بات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا اگر اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے تو اسے کنفرم نہیں کر سکتے ، جمعرات کو واچ لسٹ سے متعلق حتمی فیصلے کی توقع ہے۔

Facebook Comments