وزیر اعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

الریاض – وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ گورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود کی جانب سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف چوبیس ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جو سعودی عرب کے ساحلی حصے ظہران میں جاری ہے جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستےبھی حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook Comments