مشن جی ٹی روڈ: نواز شریف کا قافلہ شاہدرہ موڑ سے داتا دربار کی جانب گامزن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فضاؤں میں نغموں کی گونج عروج پر ہے۔ سبز پارٹی پرچموں کی بہار چھا گئی ہے۔ پُرجوش کارکن کا رقص اور نعرے بازی اپنا رنگ جما رہی ہے۔
نواز شریف کا قافلہ داتا دربار کی جانب رواں دواں
نواز شریف کا قافلہ شاہدرہ سے داتا دربار کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ نواز شریف نے شاہدرہ موڑ پر مختصر خطاب کیا اور کارکنوں کو داتا دربار پہنچنے کی دعوت دے کر پھر سے محو سفر ہو گئے۔
نواز شریف کا قافلہ شاہدرہ موڑ پہنچ گیا
نواز شریف کا قافلہ رچنا ٹاؤن سے نہایت سست رفتاری سے چلتا ہوا شاہدرہ موڑ پہنچا۔ نواز شریف نے شاہدرہ موڑ پر جلسے سے خطاب کیا جہاں جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ ادھر، لاہور کے مختلف علاقوں سے ریلیاں داتا دربار چوک پہنچ رہی ہیں جہاں کارکنوں کا جوش و خروش دید نی ہے۔
نواز شریف کا خطاب
رخصت قبول نہیں کی، چین سے نہیں بیٹھوں گا: نواز شریف کا اعلان
حمزہ شہباز داتا دربار پہنچ گئے
حمزہ شہباز نواز شریف کے استقبال کیلئے داتا دربار لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کی ریلی کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی وجوہات کے باعث داتا دربار کو زائرین کیلئے بند کر دیا گیا اور اردگرد کی دکانوں، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ ادھر ڈی آئی جی حیدر اشرف نے ریلی کے روٹ پر سکیورٹی امور کی نگرانی کی۔
نواز شریف کا پنجاب فلور ملز میں مختصر قیام
نواز شریف کچھ دیر کیلئے رچنا ٹاؤن میں واقع پنجاب فلور ملز میں ٹھہرے جہاں انہوں نے کھانا کھایا اور فریش ہوئے۔ فلور ملز کے باہر ہزاروں کارکن ان کے منتظر رہے۔

Facebook Comments