علامہ ابتسام الہی ظہیر نے اپنی جماعت کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان میں ضم کردیا

معروف مذھبی سکالر علامہ ابتسام الہی ظہیر نے اپنی جماعت کو ہزاروں ساتھیوں سمیت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان میں ضم کردیا ہے اور پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے امیر مولانا عبدالمالک مجاہد ، مولانامختار عثمانی ،حافظ عبد الوحید،فیصل علوی،ملک شوکت،عمر کیلانی ،زین عرفان ،ملک عبدالوحید اعوان،ندیم،عبدالغفور،ملک سہیل قاری اسد اقبال ، عبدالحسیب حسن ودیگر کارکنان انتہاہی خوشی کا اظہارکیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ ادغام ملک میں کتاب وسنت کی دعوت کے لئے معاون ثابت ہو گا۔

Facebook Comments