عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صحافی ذکاء اللہ محسن ؛ الیاس رحیم ؛ اور عابد شمعون چاند کو خصوصی شیلڈوں سے نوازا

unnamedالریاض ۔ سعودی عرب میں معروف پاکستانی صحافتی تنظیم ” پاک میڈیا فورم ” اپنی کامیابیوں کی طرف گامزن ہے سعودی عرب میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ پاک میڈیا فورم بڑی لگن محنت اور دل جوئی سے کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہے پاک میڈیا فورم سر زمین حجاز پر ایک مثالی صحافتی فورم ہے حال ہی میں عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے صحافی ذکاء اللہ محسن ؛ الیاس رحیم ؛ اور عابد شمعون چاند کو ان کی اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ان کو خصوصی شیلڈوں سے نوازا گیا جو پاک میڈیا فورم کی بے لوث مخلصانہ خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ یونٹ کے راہنما ربانی خان نے کہا کہ پاک میڈیا فورم کا ہرصحافی محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے قلم کی حرمت کی پاسداری کا حق بڑے احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے ربانی خان نے مزید کہا کہ ہم نے پاک میڈیا فورم کی کارگردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں شیلڈیں دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ ہی وہ واحد صحافتی فورم ہے جو حقیقی معنوں میں اپنی کمیونٹی کی خدمت میں سرفہرست ہے ہمیں پاک میڈیا فورم کے صحافیوں پر فخر ہے کیونکہ یہ بلا امتیاز ہر مذہبی ؛ سیاسی ؛ ادبی ؛ اور فلاحی تنظیموں کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں ان کی غیر جانبدار صحافتی خدمات پاکستانی کمیونٹی کے لیے یقینی طور پر قابل قدر اور قابل فخر ہے پاک میڈیا فورم کے ذکاء اللہ محسن ؛ الیاس رحیم ؛ اور عابد شمعون چاند نے حوصلہ افزائی کرنے پر ربانی خان اور ان کے دیگر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک میڈیا فورم اپنی کمیونٹی کی خدمت کو ہی اپنا منشور بنائے ہوئے ہیں انشاءاللہ ہماری غیر جانبدارانہ بے لوث خدمت ہی ہماری پہچان اور ہمارا سرمایہ ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی تمام تر کوششیں بروکار لاتے ہوئے اپنی کمیونٹی کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکیں یہ ہی ہمارے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے

Facebook Comments